پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز کے پہلے روز انٹر ٹیبل ٹینس مقابلے پشاور نے جیت لئے ،اختتامی تقریب کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرخان زیب خان تھے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پرڈائریکٹرسپورٹس سید ثقلین شاہ اور خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ بھی موجود تھے ۔فائنل میں پشاور ڈسٹرکٹ نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کوتین صفر سے ہرایا۔ پشاور کے شایان نے چارسدہ کے سلما ن کو تین، پشاور کے زبیر نے چارسدہ کے ابراہیم اور ابصار نے چارسدہ کے شاہ سید کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔