• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو۔۔

’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘ سے اولین شناخت اور مقبولیت حاصل کرنے والے کلاسیکل گائیک اسد امانت علی کومداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے۔

پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والےنیم کلاسیکل گائیکی کے نمائندے گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی گائیکی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا۔

اسد امانت علی خان نے انشا جی کی لکھی اور اپنے والد امانت علی خان کی گائی غزل 'انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘ سے اولین شناخت اور مقبولیت حاصل کی۔


اس کے علاوہ انہوں نے فلموں کے لیے بھی بے شمار گانے گائے۔ ان کا پنجابی گانے’عمراں لنگھیاں پباں بھار‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

اسد امانت علی خان کوان کی فنی خدمات کے صلے میں صدارتی ایوارڈ ’پرائڈآف پرفارمنس‘ سے بھی نوازا گیا۔

8اپریل 2007 کو 52 سال کی عمر میں لندن میں انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ جو فن موسیقی کا ایک درخشاں ستارہ تھا غروب ہو گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین