• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار کشتی انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے بنیوانگی ساحل سے بالی جارہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے، 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق نو کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اونچی لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید