کوئٹہ (آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے۔ وہ یہاں سپریم کورٹ بلوچستان رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرینگے۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کے اعزاز میں بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عشائیہ دیا جائیگا۔