• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے نظام پر لعنت، بغاوت کا اعلان کرتا ہوں،سراج الحق

ایسے نظام پر لعنت، بغاوت کا اعلان کرتا ہوں،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی،مانیٹر نگ سیل)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ نظام حکمرانوں کیلیےہےجہاں غریب نوجوان ڈگریاں جلانےپرمجبورہوں اس نظام پرلعنت بھیجتاہوں،اس نظام سےبغاوت کااعلان کرتاہوں،پارٹیاں بدلنے والے کرپٹ جس بھی واشنگ مشین میں جائییگے، کرپشن کے داغ نہیں اتریں گے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں غریبوں کا حق چھینا جاتا ہے،امریکاکی مرضی سےملنےوالی کرسی پرلعنت بھیجتاہوں،نوجوان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتاجب تک وہ ایوانوں میں نہ پہنچے،مجھ میں اور دوسرے سیاستدانوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ میں اللہ سے ڈرتاہوں اور دوسرے نیب سے ڈرتے ہیں ۔ حکمرانوں نے ملک پر 85 ارب ڈالر قرضہ لاد دیاہے جبکہ پانچ سو ارب ڈالر ہمارا بیرونی بنکوں میں پڑاہے ۔ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو لٹیروں کی گردن پر پاؤں رکھ کر ان سے کہیں گے کہ یا پیسہ واپس دو یا وہاں چلے جاؤ جہاں تم نے پیسہ رکھا ہے ۔ پارٹیاں بدلنے والے اور حکومتوں میں رہنے والے کرپٹ جس بھی واشنگ مشین میں جائیں، عوام ان کو جانتے ہیں، ان پر لگے کرپشن کے داغ نہیں اتریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جے آئی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، جے آئی یوتھ کے صدر زبیر احمد گوندل اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں غربت ہے ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے چار چار بار حکومت کی اور اب کہتے ہیں کہ ہمیں موقع ملا تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے ، سب کو دہلیز پر انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے 33 ارب ، سٹیل ملز ایک کھرب 73 ارب خسارے میں ہے اگر حکمرانوں کی یہی صلاحیت ہے تو پھر ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہونی چاہئیں ۔

تازہ ترین