• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ چھوڑنے والے ’عادی لوٹے‘ ہیں، مریم اورنگزیب

ن لیگ چھوڑنے والے ’عادی لوٹے‘ ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ چھوڑنے والوں کو ’عادی لوٹے‘ قرار دے دیا۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ارکان کی نیوز کانفرنس پر مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا ن لیگ سے کبھی کوئی تعلق تھا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ان ’عادی لوٹوں‘ کی لُوٹ سیل لگی تھی، جو ہوا دیکھ کر اور انگلی کے اشاروں پر وفاداریاں بدلتے ہیں جبکہ عوام ان’عادی لوٹوں‘ کو الیکشن میں مسترد کردیں گے۔


تازہ ترین