ملتان (نمائندگان جنگ ) لودھراں میں وین ٹریلر میں جاگھسی ،3جاں بحق ،14زخمی ،دیگر حادثوں میں 6افراد چل بسے تفصیلات کے مطابق جلالپور بستی صبرے والاکے علاقے مولے والا کا اللہ وسایا ودیگر رشتہ دار زرینہ مائی اور پروین مائی کو عمرہ ادائیگی کے بعد ملتان ئیرپورٹ سے لیکر آرہے تھے کہ لودھراں ملتان روڈ پر اڈہ شاہنال کے قریب ٹریلر کو اوور ٹیک کرتے وین ٹریلر کے نیچے گھس گئی حادثے میں تین افراد 24 سالہ کاشف ، 45 سالہ لعل خان اور 35 سالہ اللہ و سایا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ شاہد ، راشد، ظہور مائی ، زینب مائی،عطا الہی، اقصی، شمیم مائی،حلیمہ مائی ، سکینہ بی بی،حق نواز، اللہ ڈتہ ، مرید حسین، ندیم ،شوکت زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا جہاں سے چھ زخمیوں کو بہاول وکٹوریاہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔کروڑ لعل عیسن اڈہ حافظ آباد کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار عظیم لیل اور مراد کلاسرہ جاں بحق ہو گئے۔خانیوال چک 136 سولہ ایل قریب موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گیا ناصر جاں بحق جبکہ ممتاز زخمی ہو گیا ۔ جہانیاں کا سکندر دو خواتین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پل 114 کے قریب کار کی ٹکر سے سکندر علی جاں بحق ہو گیاجبکہ وزیراں بی بی اور ساجدہ بی بی اور کار سوار محمد رضوان زخمی ہو گیا ۔چنی گو ٹھ عباسیہ لنک کینال کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا کر روڈ پر گر گئے پیچھے سے آنے والا ٹرک ان کے اوپر چڑ ھ گیا جس کے نتیجے میں احمد پور شرقیہ مو ضع خمیسی پکھیوار کا عبدالغفار جاں بحق محمد شبیر اور محمد سلیم زخمی ہو گئے ۔ کوٹ سلطان کے نواحی علاقہ انگاری کا خالد اقبال کھرل موٹر سائیکل پر جا رہا تھا بھٹے والا پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر دم توڑ گیا۔متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا۔