• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی نے عامر سلطان چیمہ کوپارٹی نہ چھوڑنے پر آمادہ کرلیا

سرگودھا (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الہیٰ نے عامر سلطان چیمہ کو پی ٹی آئی میں جانے سے روک دیا گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے اہم اجلاس کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ نے عامر سلطان چیمہ سمیت طارق بشیر‘ چوہدری ظہیر الدین‘ احمد شاہ کھگا کو مسلم لیگ ق نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے عامر سلطان چیمہ ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں پرویز الہیٰ اطلاع ملنے پر سرگرم ہوگئے۔
تازہ ترین