• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جیل سے باہر آتے ہی سلمان خان نے کیا کیا؟

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو دو نایاب کالے ہرنوں کے شکار کے کیس میں جودھ پور عدالت نے پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ تب ہی دو راتیں جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔


سلمان خان کے لیےجیل میں دو راتیں گزارنا نہایت کٹھن تھا تاہم اس سے قبل بھی وہ جیل میں رہ کر آچکے ہیں لیکن ان کا ہرمرتبہ جیل جانا ان کے لیے شاید اتنا مشکل نہ ہوتا ہوگا جتنا ان کے مداحوں کے لیے تھا۔سلمان خان کے جیل جانے کی خبر آتے ہی ان کے چاہنے والوں میں ایک کھلبلی مچ گئی اور جیسے ہی ان کی رہائی کی خبر ملی تو ان ہی مداحوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے۔

جیل سے باہر آتے ہی سلمان خان نے کیا کیا؟

کچھ لوگوں کا یہ کہنا تھاکہ سلمان خان کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، مگر تمام سہولیات کے باوجود جیل تو پھر جیل ہے۔

وہ کام جو سلمان خان نے جیل سےباہرآتے ہی انجام دیے

جودھ پور سے ممبئی آمد:

سلو بھائی جودھ پور کی عدالت سے رہا ہوتے ہی سب سے پہلے ممبئی اپنے گھر پہنچے جہاں مداح ان کے گھر کے باہر پہلے سے ہی موجود تھے، انہوں نے سلمان خان کا بھر پور استقبال کیا ۔ ان کی آمد پر چاہنے والوں نے آتش باری کا مظاہرہ کیا اور بھنگڑے ڈالے۔

مداحوں سے محبت کا اظہار :


جودھ پور سے ممبئی آنے کے لیےسلمان خان نے اپنے ذاتی طیارے کا استعمال کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 5 بجکر50 منٹ پر جودھ پور عدالت سے نکلے اور ٹھیک8 بجے وہ اپنےگھر پر تھے۔

مداح ان کے انتظار میں گھر کےباہر موجود تھے انہوں نے آتے ہی اپنے مداحوں سے ملاقات کی، ان کی بے پناہ محبت کا بھرپور جواب دیا اور آخر میں انہیں سونے کے لیے کہا کیونکہ وہ کافی دیر سے ان کے گھر کے باہر کھڑے تھے۔

کترینہ کیف، ثاقب سلیم اور دیگر سے ملاقات:


کترینہ کیف، سلمان خان کی وہ پہلی قریبی ساتھی ہیں جو جیل سے گھر آنے کے بعد سب سے پہلے ان سے ملنے پہنچیں۔ بعد از ہما قریشی، ثاقب سلیم، ورن دھون ، ملیکا آڑورا، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈز اور دیگر فنکار وں نےبھی ان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر کا رخ کیا۔

ثاقب سیلم کا جنم دن :

Bhai ️️

A post shared by Saqib Saleem (@saqibsaleem) on


اپنے قریبی دوستوں سے ملاقات کے بعد سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ میں شریک ساتھیوں کے ساتھ مل کر ثاقب سیلم کا جنم دن شاندار طریقے سے منایا۔ سالگرہ کی تقریب میں ریس تھری کی دیگر کاسٹ جن میں بابی دیول، جیکولین فرنینڈز اور دیسی شاہ بھی وہاں موجود تھےجن کی شرکت نے تقریب میں چارچاند لگادیے۔

مداحوں کا شکریہ:


آخر میں سلمان خان نے اپنے تمام مداحوں کا بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے برے اور مشکل وقت کا ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے سلمان خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو نمایاں تھے۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لیے بے شمار دعائیں بھی کیں۔

تازہ ترین