• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
غزل: خالد معین

غزل: خالد معین

دیے جلا کے بجھانے کا مشورہ مت دے

ہمیں! اندھیرے بڑھانے کا مشورہ مت دے

پھر اس کے بعد پلٹنا محال ہوجائے

اب اتنا دور بھی جانے کا مشورہ مت دے

یہ اُس کی ہار فقط اُس کی ہار ہی تو نہیں

سو ہم کو جشن منانے کا مشورہ مت دے

تعلقات میں رنجش سی آگئی ہے تو کیا

کسی سے ہاتھ چھڑانے کا مشورہ مت دے

زباں نہ بولی تو دیواریں بول اٹھیں گی

مٹے ہوئوں کو مٹانے کا مشورہ مت دے

یہ دورخی سی، جو دنیا ہے، وہ کسی کی نہیں

اسے گلے سے لگانے کا مشورہ مت دے

نئے زمینی حقائق بھلے سے کچھ ہوں، مگر

ہمیں! ہمی سے لڑانے کا مشورہ مت دے

تازہ ترین
تازہ ترین