• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر الطاف حسین

ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر الطاف حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے شعبہ کیمیا کے تحت ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں نہ صرف طلباء کی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہوتی ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافے کا باعث ہوتی ہیں۔ تدریسی سرگرمیوں کے دوران اسطرح کے پروگرامز کے انعقادکے باعث طلباء کے ذہن او رجسم دونو ںچست اور توانا ہوجاتے ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ شوق و ذوق سے تدریس میں مشغول ہوجاتے ہیں ۔ شعبہ کیمیا کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود نے کہا کہ شعبے کے تحت نہ صرف تحقیقی سیمینارز اور ورکشاپ کرائی جاتی ہیں بلکہ طلباء کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ پروگرام میں ڈاکٹر عفت محمود، ڈاکٹر امینہ اور ڈاکٹر عروج ہارون ، اساتذہ اور طلباء وطالبات موجود تھے۔

تازہ ترین