گھوٹکی(نامہ نگار) اے سیکشن تھانے کے قریب کافی عرصہ سے تعمیر ہونے والے شاپنگ سینٹر کو مسمار کرنے کے دوران شہریوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان المحمود نے تھانہ اے سیکشن کے ہیڈ محرر یاسر چاچڑ کی جگہ عبدالرحمان کھوسو کو تھانہ اے سیکشن کا ہیڈ محرر مقرر کردیا جبکہ اے سیکشن تھانہ کے ایس ایچ او عبدالستار پھل کے تبدلے کی افواہ بھی رہی۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی کے پی آر او نے بتایا کہ ایس ایچ او کاتبادلہ نہیں کیا گیا مگر ان کے اوباڑو تھانہ پر تعیناتی کی تجویز ہے۔