گولڈ کوسٹ ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی ماہور شہزاد نے بیڈ منٹن کے خواتین سنگل میں پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، انہوں نے پہلے میچ میں فیجی کی الیسا ڈین کو اور دسرے میچ میں جزیرہ مین کی ماریٹی کرسٹن کو ہراکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ 81کے جی میں اویس علی خان کو ڈراز کے مطابق براہ راست کوارٹر فائنل میں رسائی ملی تھی ۔ سمائو کے ایٹو پلو زیکی فائو گیلی نے انہیں 0-5سے شکست دیدی۔ 52کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے ریس میک فیڈن نے سید محمد آصف کو0-5 سے شکست دیدی۔ شوٹنگ کے ڈبل ٹریپ فائنل ایونٹ میں پاکستان کے میجر عامر اقبال نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، اس ایونٹ کےفائنل میں 15شوٹرز نے کوالیفائی کیا تھا، جس میں 13شوٹرز عالمی ایونٹس میں شر کت کا وسیع تجربہ رکھتے تھے، اس ایونٹ میں پاکستان کے کرنل فرخ ندیم 14ویں نمبر پر رہے۔ خواتین کے25 میٹرز پسٹل میں مہوش سہیل نے 11ویں پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس مکسڈ ڈبلز کے رائونڈ 64میں پاکستان کے خواجہ فہد، اور حلیم انور کو کینیڈا کے برینڈٹ انتھونی اور یونگ جیٹیا ، محمد رمیز اور فاطمہ خان کو سنگا پور کے بی کن تھینگ اور ویلنگ ژنگ نے مینز ڈبلز کے رائونڈ 32میں فہد خواجہ اور محمد رمیز کو نائیجریا کے ابئی ڈن اور ٹائمیر اوجیلیدی نے شکست سے دی۔ اسکواش خواتین ڈبلز میں مالٹا کی ڈینی کیلاس اور کولیٹی سلطانہ نے فائزہ ظفر اور مدینہ ظفر کو ہرایا، طیب اسلم اور مدینہ ظفر نے گیانا کے خلاف مکسڈ ڈبلز میچ میں کامیابی حاصل کی۔خواتین ڈبلز میں مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر کو ویلز نے کھلاڑیوں نے ناکامی سے دوچار کیا، بیڈ منٹن میں سری لنکا کی بینڈد بوا اور مانیگی نے ڈبلز میں پاکستان کی پلوشا بشیر اور ماہور شہزاد کو شکست دی۔ پاکستانی ریسلرز جمعرات سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ پہلے روز57 کلوگرام میں محمد بلال مالٹا کے گرے جیورڈ مینا جبکہ74کے جی میں محمد اسد بٹ اسکاٹ لینڈ کے اولیگ گلیڈ کوف سے مقابلہ کرینگے۔