• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پرسوں جلالپور پیروالا،اُچ سیکشن کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 14 اپریل 2018 کو جلال پور پیروالا۔ اُچ شریف سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ 45 کلومیٹر طویل یہ سڑک ملتان۔ شجاع آباد۔ جلال پور پیروالا۔ اُچ شریف۔ ترنڈہ محمد پناہ سڑک کا حصہ ہے۔ جنوبی پنجاب میں واقع اس سڑک کی اپ گریڈیشن اور بحالی سے قومی شاہراہ N-5 پر بھی ٹریفک کے دبائو میں کمی آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کی تیز سہولت میسر آئے گی، جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور سفری اوقات اور پٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مرمت پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہوں گے۔ منصوبے کی بدولت روزگار کے مواقع سامنے آنے سے علاقہ میں غربت میں کمی آئے گی اور اس علاقے کی زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ ملک کے دل میں واقع ہے اور ملک کے شمالی، مغربی اور جنوبی علاقوں کیلئے سنگم کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی منفرد لوکیشن کے علاوہ یہ پورا علاقہ زرعی اعتبار سے کپاس کا اہم مرکز ہے۔ موجودہ حکومت نے اس علاقے کے لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر اور معاشی ترقی کے منصوبوں کا آغاز کیا۔
تازہ ترین