• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی ملاقات،نگران وزیراعظم کیلئے 2 نام دیدئیے

شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی ملاقات،نگران وزیراعظم کیلئے 2 نام دیدئیے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) 31 مئی 2018 کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگران وزیراعظم بنانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورتی عمل کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اگلے چند دنوں میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نگران وزیراعظم کیلئے دو نام اپوزیشن لیڈر کو دیئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے دو نام وزیراعظم کو دیئے ہیں۔ ملاقات میں طے پایا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے جیسا کہ خورشید شاہ اپوزیشن جما عتو ں سے مشاورت کریں گے۔ 

تازہ ترین