• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بھائی کو بھائی سے علیحدہ کرنیکی سازش کررہے ہیں، مریم نواز

اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سازشی ہے اورایک بھائی کو اپنے بھائی سے علیحدہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ایک سازشی انسان ہیں اور ان کی دو بھائیوں میاں نواز شریف اور میاںشہبازشریف کو الگ کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ سازشیں کرنے والے کو ہرجگہ سازشیں ہی نظر آتی ہے ، ان کا کہناتھا کہ جن سے ووٹ کے ذریعے جیت نہیں سکتے انہیں عدالتوں میں بلاتے ہیں۔
تازہ ترین