• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری اسپیکر قومی اسمبلی کو ’’یار‘‘ کہہ گئیں

شیریں مزاری اسپیکر قومی اسمبلی کو  ’’یار‘‘ کہہ گئیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق کو تقریر کے دوران ’’یار‘‘کہہ گئیں جس کے بعد ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ماحول اس وقت دلچسپ ہوگیا جب شیریں مزاری نے روانی میں اسپیکر سردار ایاز صادق کو ’’یار‘‘کہہ دیا، جسے سن کر ایاز صادق سمیت ایوان میں موجود تمام لوگ قہقہے لگانے لگے، ایم کیوایم پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے نشاندہی کی کہ شیریں مزاری نے اسپیکر کیلئے’’ یار‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے اسے حذف کیاجائے،جس پر ایاز صادق نے کہا ’’یار‘‘کا لفظ مجھے کہہ دیا، کافی ہے سب کے سامنے نہیں کہیے گا جس پر شیریں مزاری نے کہا میں آپ کو یار سمجھتی ہی نہیں ہوں تو کیسے کہوں گی، میں آپ کو مسٹر اسپیکر کہتی ہوں۔سپیکر ایاز صادق نے خوشگوار موڈ میں کہا آپ اسد عمر اور شفقت محمود سے اس کی گواہی لے سکتی ہیں جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ اسد عمر اور شفقت محمود کیلئے ’’یار‘‘ کا لفظ استعمال کرسکتی ہوں، آپ کیلئے نہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا شیریں مزاری صاحبہ میں آپ کو بڑی بہن سمجھتا ہوں اور بے حد احترام کرتا ہوں، شیریں مزاری نے خود کو بڑی بہن کہنے پر اعتراض کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا میں نے آپ کی عمر چیک کی ہوئی ہے، اس لیے بڑی بہن کہا، اگرآپ کو اعتراض ہے تو چھوٹی بہن بن جائیں، چھوٹی بہن کہا تو راضی ہو گئیں ۔  

تازہ ترین