ملتان (سٹاف رپورٹر) آئی جی ریلوے ڈاکٹر مجیب الرحمن ٰنے ایڈیشنل آئی جی ایڈمن حماد حیدر کو ایس ایس پی ریلوے ملتان تعینات کردیا ہے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ حماد حیدر آئندہ چند روز ملتان آکر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ایس پی ریلوے حسن رضا خان کے لاہور تبادلے کے بعد ڈی ایس پی شاہد نواز نے ایس پی کی اضافی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور گزشتہ روز انہوں نے ملتان ڈویژن کے تھانے اور چوکی انچارجوں کو ایس پی آفس طلب کیا، جہاں ان سے کارکردگی بارے بریفنگ بھی لی۔ ،آئی جی ریلوے مجیب الرحمنٰ ایک روزہ دورے پر ساہیوال پہنچ گئے، ان کا استقبال قائم مقام ایس پی شاہد نواز نے کیا ۔