ملتان (سٹاف رپورٹر) سکولوں کی رینکنگ جاری، خانیوال 5ویں،ملتان 13ویں نمبر پر رہا،وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ ٹیم نے صوبے بھرکے سکولوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پہلے نمبر ساہیوال ، دوسرے پر اوکاڑہ ، تیسرے پر بھکر ، چوتھے پر سرگودھا اور لیہ جبکہ پانچویں پر خانیوال ضلع آیا ہے جبکہ ملتان 13ویں نمبر پر رہا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی محنت سے ملتان 28ویں سے 13نمبر پر آیا ہے ، پنجاب حکومت نے کمشنر، ڈی سی اور سی ای او ایجوکیشن کو دو اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔