• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مریم نواز کے وکیل کی واجد ضیا پر جرح

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی واجد ضیا پر جرح جاریہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں ۔ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کر رہے ہیں۔

واجد ضیاء نے جرح کے دوران کہا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش کے شروع میں فریقین اور درخواست گزار کا ریکارڈ لیا، مریم نواز فریق نمبر 6 اور کیپٹن (ر) صفدر فریق نمبر 9 تھے۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے سوال کیا کہ 'کیا 2012 کی تحقیقات کے خط کی تصدیق شدہ کاپی تھی جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ سوال بنتا نہیں ہے۔

تاہم واجد ضیاء نے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹرفنانشل انویسٹیگیشن ایجنسی کے خط کی کاپی اور بی وی آئی کے 2012 کے خط کی کاپی منسلک ہے۔

واجد ضیاء نے کہا کہ 5 مئی 2017 کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کسی بھی متعلقہ شخص کو بلاسکتی ہے جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ پانچ مئی 2017 کے حکم نامے کی تو میں نے بات ہی نہیں کی۔

مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ تصدیق کے لیے جے آئی ٹی کو نہیں کہا جس پر واجد ضیاء نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے، سپریم کورٹ نے نیلسن اور نیسکول کے اصل بینیفشل مالک کا سوال خاص طور پر اٹھایا۔

تازہ ترین