• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریاض الجنۃ میں نماز پڑھنا ضروری ہے یا نہیں ؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ ریاض الجنۃ میں نماز پڑھنا ضروری ہے یا نہیں ؟جب کہ بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو دھکا دے کر نماز پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

جواب:۔ ریاض الجنۃ میں نمازپڑھناضروری تو نہیں، مگریہ فضیلت بہت رکھتا ہے، کیونکہ یہ جنت کاٹکڑاہے اوروہاں نماز پڑھنا گویا جنت میں نماز پڑھنا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن زید المازنی ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : میرے حجرہ اور منبر کے درمیان جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔محمد بن منکدرؒ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابرؓ کو نبی کریم ﷺ کی قبر اطہر پر روتے ہوئے دیکھا اور وہ یہ فرمارہے تھے کہ یہاں آنسو بہانے چاہییں، میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری قبر اور منبر کے درمیان جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔

ریاض الجنۃمیں جتنی عبادت ہوسکے ،کرنا بہتر ہے، فرض پڑھ سکے تو بہت بہتر، ورنہ حسب ِ سہولت نفل پڑھ لےاور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ذکر وتسبیحات اوردعاء وغیرہ کرلے،تاہم دوسروں کو تکلیف نہ دے۔وہاں عبادت کرنا مستحب ہے اور مسلمان کی ایذاء رسانی حرام ہے۔ (صحيح البخاری (2/ 61) شعب الایمان (6/ 53)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین