مذہبی جماعت کے کارکنوں نے راول پنڈی کی مری روڈ ، گوجر خان اور ٹیکسلا میں دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے ۔
راول پنڈی میں بھی مذہبی جماعت کے کارکن اچانک سڑکوں پر نکل آئے ، ڈنڈوں سے لیس کارکنوں نے لیاقت باغ چوک پر دھرنا دے کر مری روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی، کارکن حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔
مذہبی جماعت کے کارکنوں نے ٹیکسلا اور گوجر خان میں بھی دھرنا دے دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس بات کے انتظامات کیے جارہے ہیں کہ مذہبی جماعت کے کارکن کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہ ہوسکیں، پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی اسلام آباد کے داخلی راستوں کے قریب الرٹ کر دیا گیا ہے ۔