• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید یونیورسٹی نے فٹ بال کوارٹرفائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شعیب احمد کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت سرسید یونیورسٹی نے انٹریونیورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو شکست دیکر انٹریونیورسٹی فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ شعیب احمد نے تین گول کرکے ٹورنامنٹ پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔ میچ کے مہمانِ خصوصی حافظ سید ہاشم رضا جیلانی تھے۔ دوسرے میچ میں آئی بی اے نے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کو شکست دی۔ ارسلان سلیم نے ہیٹ ٹرک بنائی۔ میچ کے مہمان خصوصی ناصر اسماعیل تھے۔ تیسرے میچ میں ہمدرد یونیورسٹی نے پی اے ایف کو ہرایا ۔
تازہ ترین