• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ روڈ پر دوسرا بائی پاس بنایا جائے، حاجی عابداقبال

پشاور(خبرنگار)پی ٹی آئی کے بانی رکن اور ضلع کونسل پشاور کے سابق ممبرحاجی عابداقبال نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ چارسدہ روڈکوکشادہ کرنے کی بجائے ناردرن بائی پاس سے گل بیلہ تودہ کلے واحدگڑھی تک بائی پاس روڈبنایاجائے ۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ چارسدہ روڈ پرزیادہ رش کی وجہ سے روزانہ روڈبندرہتاتھاموجودہ حکومت نے شبقدر اور چارسدہ روڈ کی کشادگی کامنصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعدنہ صرف روڈ پرٹریفک کے مسائل ختم کئے بلکہ عوام کی زندگی میں معاشی انقلاب پرپا کیا‘ ان کاکہناتھاکہ خزانہ بالاکے مقام پرخزانہ شوگرملزکی وجہ سے کین کرشنگ سیزن میں ہروقت روڈبندرہتاہے اورمذکورہ سڑک کاکوئی متبادل روٹ بھی نہیں لہٰذاصوبائی حکومت موجودہ چارسدہ روڈکوکشادہ کرنے کی بجائے ان علاقوں سے باہرنادرن بائی پاس سے لیکرگل بیلہ تودہ کلے واحدگڑھی تک ایک اوربائی پاس بنایاجائے کیونکہ مذکورہ بائی پاس کامتعددبارسروے بھی ہوچکاہے اور چارسدہ روڈکو موجودہ حالات میں چھوڑدیاجائے کیونکہ مذ کورہ روڈکی کشادگی کے نام پرانتظامیہ مقامی لوگوں کونوٹسزجاری کرچکی ہے جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی مقامی لوگوں کے گھروں اوردکانوں سے تجاوزات کی مدمیں مسمارکرچکے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت مسائل حل کرنے کیلئے نیابائی پاس بنائے۔
تازہ ترین