• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو معاف کرنے پر غور شہداء فائونڈیشن نے شہدائے لال مسجد کے ورثا ء کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز)خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کی جانب سے لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں بشمول پرویزمشرف کو معاف کرنے کے اعلان پر غور کے لئے شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے ورثا ء کا اہم اجلاس آٹھ فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد شہدائے لال مسجد کے ورثا صدر شہداء فائونڈیشن طارق اسد کے ہمراہ لال مسجد میں پریس کانفرنس کے ذریعے اہم اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لال مسجد کی خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے پرویزمشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے کے اعلان کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے شہداء فائونڈیشن کے صدر طارق اسد نے شہدائے لال مسجد کے ورثاء کا اہم اجلاس آٹھ فروری کو دن دو بجے لال مسجد میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں مولانا عبدالعزیز کی جانب سے لال مسجد آپریشن کے ذمہ داروں کو معاف کرنے بالخصوص ان کی جانب سے پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس واپس لینے کے اعلان پر غور کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد شہدائے لال مسجد کے ورثا صدر شہداء فائونڈیشن طارق اسد کے ہمراہ لال مسجد میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔جس میں مولانا عبدالعزیز کی جانب سے لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے کے اعلان اور پرویزمشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام ذمہ داروں کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین