اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)دریائوں میں پانی کےبہائومیں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کردیاہے جبکہ چشمہ جہلم کینال کو کھول دیاگیاہے جس پر سندھ نے شدید اعتراض کیاہے بلوچستان کو سالانہ نہروں کی بندش کی وجہ سےصفرکیوسک جبکہ خیبرپختونخوا 3100کیوسک دیاجارہاہے۔ ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے کوٹے40800سے بڑھاکر42800کیوسک جبکہ سندھ کاکوٹہ3400 سے بڑھاکر3500کیوسک کردیا گیا ہے۔ جبکہ تربیلا سے بھی پانی کے بہائو میں اضافہ کرد یا گیاہے یہاں سے1800سے بڑھاکر 2300 کیو سک کردیا گیا ہے۔