ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کےرہنماسلیم الرحمٰن میو کی قیادت میں ملتان ، خانیوال ، وہاڑی کےنابینا افراد نے ایڈیشنل کمشنر ملتان سرفراز احمد سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا ۔جس پر ایڈیشنل کمشنر ملتان سرفراز احمد نے متعلقہ حکام کو بلائنڈ افراد کو ملازمتوں کے حوالے سے ایڈ جسٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔