• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ پرویز اشرف کی جاری ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹس غیر قانونی قرار

اسلام آباد (آئی این پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جاری کردہ ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ہفتہ کو منظر عام پر آنے والی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نے گوجر خان میں 17ترقیاتی اسکیموں کو غیر قانونی فنڈز جاری کئے، گوجر خان کےلئے ایک ارب 38کروڑ روپے کی 17اسکیموں کےلئے غیر قانونی فنڈز دیئے گئے، فنڈز سال 2012-13ءمیں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود جاری کئے گئے۔
تازہ ترین