• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب جے آئی ٹی عوام کی بنے گی، مریم نواز


اب جے آئی ٹی عوام کی بنے گی، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سزائیں دینے والوں کو بتادو کہ قوم جاگ رہی ہے، واجد ضیا نے میرے سامنے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اب عوام کی جے آئی ٹی بنے گی، عوام سوال کرے گی، جے آئی ٹی سے عوام پوچھیں گے کہ جھوٹے الزام کیوں لگائے۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ واجد ضیا نے خود انکشاف کیا کہ چالیس نامعلوم افراد جے آٹی کے پیچھے بیٹھ کر کام کر رہے تھے، کون تھے وہ چالیس لوگ جنھوں نے نواز شریف کی سزا کے لیے کام کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو آج فیصلہ آیا ہے یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں،آپ کے نمائندوں کے ساتھ یہی ہوتا آیا ہے، ان ستر سالوں میں نشانہ بنتا ہے تو آپ کا ووٹ بنتا ہے،آپ کا نمائندہ بنتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ایک بار پھر فیصلہ آگیا، کتنا اہم ہے نواز شریف کہ اسے ایک بار نہیں دو بار نہیں چار بار ایک مقدمے میں نااہل کیا جارہا ہے، وہ کیسا شخص ہے کہ اسے تم مائنس کرتے کرتے تھک گئے ہو اور وہ پلس ہوتا جارہا ہے، جب جب تم نے نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی عوام کی طاقت سے وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ جب انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی تو نواز شریف کو زندگی بھر کے لیے نا اہل کردیا، نااہلی کی مدت تاحیات نہیں ہے،یہ تب تک ہے جب تک یہ فیصلے دینے والے کرسیوں پر بیٹھے ہیں، تاحیات نااہلی کا فیصلہ اس لیے آیا کہ انھیں یقین ہوگیا ہے کہ نواز شریف کو انتخابات میں شکست نہیں دی جاسکتی، ان کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف انتخابات میں جیت گیا ہے، یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ انھیں نااہل کیا گیا ہو یا سزا سنائی گئی ہو، اس بار نواز شریف اکیلا نہیں ہے۔

تازہ ترین