• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018کرپشن اور وڈیرہ نظام سے نجات اور بغاوت کا سال ثابت ہوگا،سراج الحق

لاہور ،اسلام آباد( آن لائن،این این آئی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر اداروں کے سربراہ لگائے جاتے ہیں اور بعد میں انہی کے ذریعے اداروں کو تباہ کرنے کے بعد دوبارہ اپنے من پسندافراد کو ادارے فروخت کردئیے جاتے ہیں، ادارے فروخت کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ اداروں میں دیانت دار افراد کو لگایا جانا چاہئے اور کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جانے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ لوگ ، کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے۔ 2018 ء کاسال کرپشن اور وڈیرہ نظام سے نجات اور بغاوت کا سال ہوگا۔پاکستان میں سیاست الفاظ کی حد تک ہے، سرمایہ کی بنیاد پر ستر سالوں سے مخصوص طبقے نے سیاست ، جمہوریت اور تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔یہاں الیکشن ایک سلیکشن ہے اور سیاست ایک تجارت ہے۔
تازہ ترین