• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی پہلی ثقافتی پالیسی کا اعلان وزیر اعظم نوازشریف آئندہ ماہ مری میں کرینگے

اسلا م آباد(صالح ظافر) ملک کی پہلی ثقافتی پالیسی آئندہ ماہ پیش کی جائے گی، وزیر اعظم نوازشریف اس پالیسی کا اعلان کریں گے اور اس اعلان کا مقامی مری کا سب سے جدید سینما گھر ہوگا جس میں اسٹیٹ آف آرٹ آلات نصب ہیں۔ سینما جو بہت بری حالت میں تھااسے اب مکمل طور پر بحال کر دیا گیاہے اور یہاں تھری ڈی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے پالیسی کا خاکہ تیار کرنے کا کام وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید کو سونپا تھاجن کے پاس ثقافت اور قومی ورثے کا اضافی قلمدان بھی ہے۔ یہ خیال کیاجارہا ہے کہ اس پالیسی سے ثقافتی سرگرمیوں کے متعدد پہلوئوں کے حوالے سے اقدامات کیے جائین گے اور ان سے ملک بھر میں ثقافت اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔ متعلقہ وزیر کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری ٹی وی کے چیئرمین سے بھی معاونت حاصل کریں اس کے علاوہ معروف ادبی شخصیت عطاالحق قاسمی کو بھی معاون کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پالیسی میں ثقافت کی تعریف بھی متعین کی جائے گی جو کہ ایک متنازع موضوع رہا ہے۔
تازہ ترین