سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) ڈسکہ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خاں کی ممبر سازی مہم میں شرکت اور جلسہ سے خطاب سے قبل چند افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ایک دوسر ے پر ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا اور جلسہ گاہ میں لگی ہو ئی کرسیاں اٹھا کر ایک دوسرے کومارتے رہے جس سے چند افراد زخمی بھی ہو ئے ۔ سٹیج پر موجود انتظامہ انہیں ایسا کر نا سے منع کر تی رہی اور ساتھ ہی یہ بھی اعلان کر تی رہی کہ ہمار ا ان افراد سے کو ئی تعلق واسطہ نہیں۔بار بار اعلاان کر نے بعد پو لیس نے ہنگامہ آرئی کر نے والے چند افراد کو گرفتار کر لیا اور تھوری دیر کے بعد ان افراد کو چھوڑ دیا تحریک انصاف افراد کا کہنا تھا کہ یہ ہنگامہ آرائی کر نے والے افراد ہماری جماعت کے نہیں ہیں بلکہ ان افراد کو (ن)لیگ والوں نے ہماری ممبر سازی مہم کو ناکام بنانے کے لیے بھیجاہے ۔