جہلم (صباح نیوز) پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق جلال پور شریف کی رہائشی شگفتہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ گزشتہ رات شگفتہ گھر سے بھاگ کر حسنین کے گھر آگئی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ چند روز میں حسنین سے شادی کا کہہ کر گھر واپس لے گئے، تاہم گھر پہنچ کر شگفتہ کو گلا دباکر مار ڈالا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔