• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اوپن کچن اسٹائلز

آج کے جدید اور نئے انداز کےگھروں میں ’اوپن کچن‘ کا تصور کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ لوگوں میں اپنے گھروں کو آرام دہ، سہل، آنے جانے میں آسان اور اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ڈیکوریشن کو سادہ اور کم از کم رکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، تاہم اس میں وہ کلا س، نفاست اور خوبصورتی پر بالکل بھی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ کچن اور سوشل اسپیس کے درمیان رکاوٹ کو ختم کرنا ایک قدرتی اور قابل عمل تصور بن جاتا ہے۔

اکثر اوقات کچن کو ڈائننگ ایریا کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رکھا جاتا ہے، تاہم اب اوپن کچن تصور آنے کے بعد دونوں کے درمیان کوئی دیوار یا رکاوٹ نہیں رکھی جاتی ، صرف ڈائننگ ٹیبل ہی کچن اور Livingیا سیٹنگ ایریا کے درمیان بفرروزن کا کام کرتی ہے۔ 

ا س طرح کچن اور ڈائننگ ایریا، ایک ہی نوعیت کے باعث گھر میں ایک زون بناتے ہیں، جب کہ ڈائننگ ایریا کے دوسرے طرف سوشل ایریا دوسرا زون بناتا ہے۔ یہ ڈیزائن آج کے جدید گھروں کو خوب کامپلی منٹ کرتا ہے۔اوپن کچن کا تصور بڑے اور چھوٹے گھروں دونوں میں ہی خوب جچتا ہے اور لوگوں کی فوری توجہ حاصل کرلیتا ہے۔ اوپن کچن کے تصور کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ دیواروں اور درمیان میں فکسڈ تنصیبات کی عدم موجودگی میں کچن کو بہتر طور پر منظم رکھا جاسکتا ہے۔

فنکشنل اینڈ فیملی فرینڈلی

اوپن کچن کے کئی فوائد ہیں۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کھانا بناتے وقت دوستوں اور فیملی کے ساتھ زیادہ آسانی سے سوشلائز کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب بچے ہوم ورک کررہے ہوں یا گارڈن میں کھیل رہے ہوں، تب بھی آپ ان پر زیادہ بہتر انداز میں نظر رکھ سکتے ہیں۔

قدرتی روشنی

خوب صورت گرد و نواح، جو روشنی سے منور ہے، اس باورچی خانے کو اتنا دلکش بنا رہی ہے کہ اسے دیکھتے ہی پسند کیا جا سکتا ہے ۔ یہ کچن جدید دلکش طرز تعمیرکا نمونہ ہے۔ اسی طرز کی بنا پر اسے پسند کیا جاتا ہے۔ ہمیں یقیناً پیشہ وروں کے کام کو اجاگر کرنا چاہیے، جس میں ماحول کے مطابق لکڑی کے فرنیچر کو شامل کیا جائے اور اس کے گرد و نواح کو سفید رنگ سے اجاگر کیا جائے۔

گہرائی قائم کرنا

اوپن کچن میں ایک بات تو یہ ہوتی ہے کہSeparationنہ ہونے کے باعث بہت ساری جگہ جو دیواریں اور Separatorsلے لیتے ہیں، وہ بچ جاتی ہے، تاہم اس میں آپ کو اپنے کچن، ڈائننگ اور سیٹنگ ایریا کو اس طرح سجانا ہوگاکہ گہرائی کا احساس بیدار ہورہا ہو۔ اوریہ کوئی مشکل کام بھی نہیں ہے۔

ون وال اوپن کچن

اپلائنسز کی سنگل دیوار اور فلور سے لے کر چھت تک کبڈ اور شیلفوں کی قطار، ون وال اوپن کچن اس سے بہتر شاید ممکن نہیں ہے۔بالکل سامنے ڈائننگ ٹیبل اور سیٹنگ ارینج منٹ، مہمانوں اور میزبانوں میں فاصلہ ختم کردیتا ہے، جب کہ کسی کے آنے جانے میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں رہتی۔سیٹنگ ایریا سے قدرتی روشنی کچن کو مزید اوپن اور روشن بنا رہی ہے۔بونس: ڈائننگ ٹیبل کے نیچے والی اسپیس میں اسٹوریج کیبن بنائیں، جس میں کراکری وغیرہ آسانی سے رکھی جاسکتی ہے۔

ٹو آئی لینڈکچن

یہ ایک ماڈرن مگر مشکل کچن لے آؤٹ پلان ہے۔ دو ریفریجریٹرز، دو سنِک اور دو آئی لینڈ۔اگر ٹھیک ترتیب نہ دی جائے تو یہ ایک ضرورت سے زیادہ بھرا ہوا کچن معلوم ہوسکتاہے، تاہم آپ اپنی ذہانت سے اسےاوپن اور روشن روشن بنا سکتے ہیں۔ سفیدرنگ کے کپ بورڈ اور اوپری خانوں میںگلاس کا استعمال اس باورچی خانے کو ترتیب ، اسپیس اور ہلکے پن کا احساس بخش رہے ہیں۔ جب کہ چھت سے اسکائی لائٹ کچن کو قدرتی روشنی دے رہی ہے۔

چولہے کا درمیان/مرکز میں ہونا

یہ خوب صورت کچن دکھنے میں بہترین ہے جب کہ درمیان میں کافی جگہ بھی باقی ہے، جہاں چولہا رکھا جا سکتا ہے اور یہ ایک کامیابی کی بات ہے۔ سب سے پہلی کامیابی یہ ہے کہ اس تک کمرے کے کسی بھی حصےسے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور دوسرا اس کے ذریعے جدید طریقے سے باورچی خانے کی درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔

گنبد نما کچن ایریا

کچن ایریا کی چھت کا گنبد نما ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔ گنبد نما چھت میں کنکریٹ اور اسٹیل کی جگہ گلاس سیلنگ کا استعمال کچن اور ڈائننگ ایریا میں بہترین قدرتی روشنی لانے کا سبب ہے۔ چاروں چہار سفید کلر کے پرسخاوتانہ استعمال کے باعث، یہ اسپیس ہلکی، پرسکون اور آرام دہ محسوس ہورہی ہے۔ 

تازہ ترین