• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے بکھرنے کاعمل جاری ہے،فواد چوہدری

ن لیگ کے بکھرنے کاعمل جاری ہے،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بکھرنے کا عمل جاری ہے،پیر کے روز مزید 2 اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پرمشاورت کے لیے خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ عمران زرداری بھائی بھائی کا پتا نہیں مگر نواز اور زرداری ساری عمربھائی بھائی رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ ضرورت کے وقت کچھ بھی کرسکتی ہے،نوازشریف نے2008ء میں مشرف کوبھی بھائی بنا لیا تھا،ان کے وزرا نےمشرف سے حلف لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال نے مشرف سے حلف لیا تھا، مریم نوازکو ن لیگ کی تاریخ کا ہی نہیں پتا،وہ حادثاتی طور پر سیاست میں آئی ہیں۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنےسے بہتر ہے خودکشی کرلیں، الیکشن میں پی ٹی آئی ہرضلع سے انتخاب لڑے گی۔

تازہ ترین