• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی ہڑتال کی کال واپس لینے کی درخواست

 چیف جسٹس کی ہڑتال کی کال واپس لینے کی درخواست

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے مشکل گھڑی میں غیرمتزلزل حمایت پرتمام بار کونسلوں سے اظہار تشکرکیا ہے اور تمام بارکونسلوں سے کل ہڑتال کی کال واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وکلا برادری انصاف کی فراہمی کےلیے کل عدالتوں میں پیش ہوں، کل مختلف عدالتوں میں سائلین کے مقدمات مقررہوچکے ہیں، سائلین ان مقدمات کےلیے دوردرازعلاقوں سے آتے ہیں۔

چیف جسٹس کے مطابق ہڑتالوں سے عدالتوں کی معمول کی کارروائی متاثر ہوتی ہے، ہڑتال سے لوگوں کی توقعات کوبھی ٹھیس پہنچتی ہے۔

تازہ ترین