• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے،ماہور شہزاد

گولڈ کوسٹ ( نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی ماہور شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کیلئے کھیل کے مواقع بہت کم ہے جس کی وجہ سے انٹر نیشنل مقابلوں میں اچھے نتائج حاصل نہیں کر پاتی ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز بیڈ منٹن میں پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ماہور شہزاد نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے ، ملکی سطح پر بھی خواتین مقابلوں کی تعداد خاصی کم ہے جس سے بھی کھیل میں نکھار پیدا نہیں ہوپاتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا انٹر نیشنل بیڈ منٹن فیڈریشن کے ٹریننگ پرگروام کے لئے انتخاب ہوگیا ہے جس سےتیکینک کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین