• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پرتشددقابل مذمت ہے‘بی ایس او پجار

کوئٹہ (پ ر)بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ ، سیکرٹری جنرل حمید بلوچ، وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ جوائنٹ سیکرٹری غلام حسین بلوچ سیکرٹری اطلاعات نادر بلوچ صوبائی انفارمیشن سیکرٹری شفقت ناز بلوچ ‘کوئٹہ زون کے جنرل کامریڈ نعیم بلوچ دالبندین زون کے صدر ساجد ایاز بلوچ جنرل سیکرٹری کلیم بلوچ اور فاروق بلوچ نے کہاہے کہ ملتان یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پرتشددقابل مذمت ہے طاقت کے استعمال کامقصد بلوچ طلباء پر تعلیم کےد روازے بند کرنا ہےملتان واقعہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بلوچ طلباء پرتشدد کا تسلسل ہے رہنمائوںنے کہاکہ بلوچ طلباء پرپنجاب میں بڑھتے ہوئے حملوں کے تدارک کیلئے حکومت بلوچستان‘ سیاسی جماعتوں کو اپنا موثر کرداراداکرنے کی ضرورت ہے پسماندہ صوبے کے طلباء کو تعلیم سے روکنا کسی صورت قبول نہیں کرینگے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔
تازہ ترین