ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل قتل کیس میں ملزم نثار مورائی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل سجاد حسین قتل کے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی ۔
ملزم نثار مورائی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نثار مورائی کو کرپشن ریفرنس میں ضمانت منسوخ پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ نثار مورائی جیل میں ہیں تاہم پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔
عدالت نے ملزم کے 28 اپریل کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے تاحال کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر ساجد محبوب شیخ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ قتل کیس میں نثار مورائی ضمانت پر ہیں جبکہ ملزمان پر 12 ستمبر 1998 میں سجاد حسین کو قتل کرنے کا الزام ہےتاہم مقدمے میں سابق صدر زرداری بری ہوچکے ہیں۔