کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہاہے کہ حکومت چکوال اور اطراف کے علاقوں میں ٹورازم کی ترقی کے لئے اقدامات کرکے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرسکتی ہے،ضلع چکوال پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح کاٹن کی فراہمی اور اس سے وابستہ صنعتوں میں خاص مقام رکھتا ہے مگر یہ صنعت وسعت اور پوٹینشل رکھنے کے باوجود ترقی سے دور ہے، جس کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ چکوال کے اسمال انڈسٹریز میں ایمبرائیڈری، فرنیچر، وڈورک، کلے کراکری، فائرورک وغیرہ قابل ذکر ہیں۔