• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے الیکشن قوم کیلئے تبدیلی کا پیغام ثابت ہونگے ،سراج الحق

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن قوم کے لئے تبدیلی کا پیغام ثابت ہوں گے ، قیادت ، حکومت ، ریاست اور معاشرے کی اصلاح اور نظام کی بہتری کے لئے قرآن و سنت کو تھامنا ہوگا ، سود سے پاک نظام معیشت کے قیام سے ملک اور قوم ترقی و خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں ۔ سودی معیشت پراصرار کرنا اللہ اور اس کے رسول سے کھلی بغاوت کے مترادف ہے ، امریکا اور مغرب ہمیں رنگ و نسل ، زبان ، قومیت اور فرقے و مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی سب کو ایک کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے ،اتحاد امت سے ہی باطل قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے ، قندوز کے حملے کے جواب میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی محفلیں سجائی جائیں اور اپنے بچوں کو حفاظ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملیر زون کے تحت آرسی ڈی گراؤنڈ میں سات روزہ محفل قرآن و سنت کے آخری روز خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین