• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

پاکستان کو اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب کرلیاگیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو منتخب کیا جا نا دراصل عالمی برادری کا پا کستان پر اعتماد کا ووٹ ہے۔ بحیثیت رکن ملک اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظمیوں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانےکے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔


ترجمان ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق پاکستان کو 2019 سے2022تک کمیٹی کارکن منتخب کیاگیا،کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کے لیے اہم کردار ہے،پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10سال سے رکن ہے۔

پاکستان کو یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کا بھی رکن منتخب کرلیاگیا،پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کےحقوق پر بہت کام کیا،انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہےکہ عالمی برادری کوکس حدتک پاکستان کے کردارپراعتمادہے، ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کو ووٹ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہاہے، پاکستان 2 سال پہلےبھی یونیسیف کےایگزیکٹو بورڈ کا صدرمنتخب ہوچکا ہے، یونیسیف میں بھی پاکستان کابہت اہم کرداررہاہے، بحیثیت رکن پاکستان یواین او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھےگا۔

تازہ ترین