دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں گرم موسم کا آغاز ہوگیا ہے وہیں کینیڈا اس وقت بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں وہیں ایڈونچر کے رنگ بھی بھرپور نظر آرہے ۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جو سرد موسم کا مزہ اٹھاتے ہوئے آئس ہاکی کھیلنے کا شوق بھرپور انداز میں پورا کر رہا ہے ۔
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوامیں دیکھے گئے جہاں ایک منچلا برفیلی سڑک پر آئس ہاکی کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا تھا جبکہ یوں موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر آئس ہاکی کھیلتے نوجوان کی مہارت اور شوق کو خوب سراہا۔