• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی آواز: صدا جس کی، بِنائے زندگی ہے

غلام شبیر اسد

صدا جس کی، بِنائے زندگی ہے

اُسی لہجے کی من میں روشنی ہے

وہ شورش کب کُھلی ہے، ساحلوں پر

ضمیرِ موج میں جو، جاگتی ہے

زیادہ ہے، ترے فکر و نظر سے

مری زنبیل میں جو آگہی ہے

قلم، کاغذ کی حسرت، کیوں برابر

سرِ مژگاں، ستارے رولتی ہے

سرِ محفل، جو اُڑتی سی نظر تھی

بدن میں وہ سرایت کر گئی ہے

اسد، اُن کا گزر کیا پوچھتے ہو

اکیلا ہوں، حصارِ دوستی ہے

تازہ ترین
تازہ ترین