• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان لندن پہنچ گئے، دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

شاہد خاقان لندن پہنچ گئے، دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

لندن (صباح نیوز) دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے، تین روزہ کانفرنس بدھ کوشروع ہوئی جو 20اپریل تک جاری رہے گی۔ لندن آمد پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ پیرے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایگزیکٹو اور ریٹریٹ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانوی ملکہ الزبتھ، پرنس آف ویلز اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے بھی ملاقات کریں گے۔ اجلاس سے دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع ملے گا۔ اجلاس میں شرکت سے پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر سامنے لانے میں بھی معاونت ہوگی۔

تازہ ترین