کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کا رہائشی امان اللہ بدھ کو پیدل جا رہاتھا اختر آباد کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی،درایں اثناء جوائنٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص محمد سمیع جاں بحق ہوگیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ۔