• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے 6 ماہ میں 126 اپیلوں پر کارروائی مکمل کرلی،ظفر حجازی

اسلام آباد(اسرار خان)سیکورٹیز ایکسچینج اینڈ کمیشن پاکستان کے اپیلیٹ بینچ نے 6 ماہ(جولائی 2015-16)کے دوران تمام 126 اپیلوں کارروائی مکمل کرلی۔اس بینچ کی ایس ای سی پی میں نئےکمشنر کی تعیناتی کے بعد از سر نو تشکیل کرتے ہوئے کمیشن کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی تھی کہ وہ ایس ای سی پی ایکٹ سیکشن 33 کے تحت پیش کی گئی تمام اپیلوںسماعت کرتے ہوئے کارروائی مکمل کریں۔یکم جولائی تا دسمبر 2015 کے عرصے میں کمیشن میں 129 اپیلوں پر سماعت کے بعد کارروائی ہونا باقی تھی جس میں 113 اپیلیں پہلے کی اور باقی 13 نئی رجسٹرڈ کی گئی اپیلیں تھیں ۔ایس ای سی پی کی اپیلیٹ بینچ نے تمام اپیلوں پر سماعت کے بعد کارروائی مکمل کر لی ماسوائے ان 13 اپیلوں کے جن کو درخواست گزار کی غیر حاضری اور بار بار نوٹسوں کے اجراءکے باوجود پیش نہ ہونے کے سبب خارج کر دیا گیا ۔عدالتی کارروائی کے پیش نظر 3 اپیلوں پر سماعت ابھی باقی ہے ۔ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے اپیلیٹ بینچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اپیلوں اور شکایتوں پر وقت مقررہ پر کارروائی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپیلیٹ بینچ اپنی حالیہ کارکردگی کو اسی طرح جاری رکھے گی۔
تازہ ترین