• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی


اٹلانٹامیں طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی لیکن خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

آگ انجن میں خرابی کے باعث لگی جس کے بعد مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور مسافروں کو با حفاظت طیارے سے باہر نکال دیا گیا۔

یہ طیارہ اٹلانٹا سے لندن جارہا تھا کہ اچانک دوران پروازاس میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایک مسافر نے اس آگ کے منظر کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کے انجن سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین