• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زندہ شخص کی طرف سے عمرہ یااسےایصال ثواب کیا جاسکتا ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ زندہ انسان کا عمرہ ادا کیا جاسکتا ہے، مثلاً میری والدہ حیات ہیں، اگر میں ان کا عمرہ کرنا چاہوں تو کیا کرسکتی ہوں؟

جواب۔ عمرہ بھی کسی زندہ شخص کی طرف سے کیاجاسکتا ہے، البتہ کسی دوسرے کی طرف سے عمرہ کرتے وقت احرام اس کی نیت سے باندھا جائےاور تلبیہ بھی اس کی طرف سے پڑھاجائے۔اگراپنے لیے عمرہ کیاجائے تواس کاثواب بھی جس طرح مرحومین کو بخش سکتے ہیں، اس طرح زندوں کوبھی بخش سکتے ہیں۔ (البحرالرائق ج؛2/ص؛243/مطلب فی القراءۃ للمیت واھداء ثوابھا لہ، ط سعید)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین