• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، دو کاروں میں تصادم، 6 افراد ہلاک

حیدر آباد، دو کاروں میں تصادم، 6 افراد ہلاک

حیدر آباد کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد ایم 9 موٹروے پر لونی کوٹ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس سے ایک گاڑی میں آگ لگ گئی اور 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق دونوں گاڑیوں کراچی سےحیدرآباد کی طرف آرہی تھیں کہ اس دوران لونی کوٹ کےقریب پیچھےوالی کارنےآگےوالی کارٹکرماری۔

تصادم سےاگلی گاڑی میں لگا گیس سلنڈر پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی، حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے لیکن معجزانہ طور پر ایک بچی محفوظ رہی۔

لاشوں اور متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین